Live Updates

ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم اپنے آبا اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے موجودہ پارلیمنٹ کو جائز تسلیم نہیں کرتے یہ عوام کی ووٹ پر ڈھاکہ ہے ۳ ڈاکوئوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، جب حکمرانی عوام کا حق ہے تو پھر عوام کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے ملک میں حکمرانی آئین کے مطابق ہوگا اسٹیبلشمنٹ حکومت کا فیصلہ نہیں کرسکتے بلکہ عوام کو حکومت کا فیصلہ کرنا چاہیے جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں جمہوریت بحال نہیں ہوسکتی، خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

پیر 2 دسمبر 2019 21:12

ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم اپنے آبا اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے موجودہ پارلیمنٹ کو جائز تسلیم نہیں کرتے یہ عوام کی ووٹ پر ڈھاکہ ہے ڈاکوئوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جب حکمرانی عوام کا حق ہے تو پھر عوام کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے ملک میں حکمرانی آئین کے مطابق ہوگا اسٹیبلشمنٹ حکومت کا فیصلہ نہیں کرسکتے بلکہ عوام کو حکومت کا فیصلہ کرنا چاہیے جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں جمہوریت بحال نہیں ہوسکتی ان خیالات کااظہارانہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،مولانا عبدالغفور حیدری،عثمان کاکڑ،نواب ایاز خان جوگیزئی،مولانا عبدالواسع،سردارمصطفیٰ خان ترین سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جام شہادت نوش کیا خان عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت اور ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے جدوجہد سے آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خان صمد شہید نے اپنی قربانی سے تاریخ میں اپنا نام رقم کیا آزادی مارچ میں ساتھ دینے پر محمود اچکزئی اور پشتونخوا کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں آزادی مارچ نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا آزادی مارچ نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کے خلاف متحد ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حق کمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم اپنے آبا اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں نہیں امریکا کی غلامی نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ میں نے مشرف سے کہا آپ کے بزرگوں نے غلامی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایاجب ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران دا حکومت نہ منو کے نعرے لگوائے مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن ادارے کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب پاکستان کو آزاد سمجھتے ہیں تو یہاں حق حکمرانی بھی عوام کی ہونی چاہیے لیکن بد قسمتی سے یہاں پر حکمرانی باہر ممالک کے کہنے پر کی جارہی ہے اور ہم نے پہلے بھی باہر کی بالادستی کو تسلیم نہیں کیا اب بھی تسلیم نہیں کرینگے عوام اداروں کی بالادستی قبول نہیں کرینگے تو ہم ان کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرینگے موجودہ پارلیمنٹ کو جائز نہیں سمجھتے سلیکٹڈ حکومت کوعوام پر مسلط کیا گیایہ ڈاکوئوں کی حکومت ہے اور اس حکومت کا خاتمہ کرنا اب ضروری ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ کی بالادستی کو قبول نہیں کرینگے اگر پاکستان میں جمہوریت ہے تو پھر یہاں کے عوام پر حکمرانی ہونی چاہیے آزادی لہرانے کا ڈنگ جانتے ہیں اور آزادی کی قیمت بھی جانتے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ آزادی کیسے حاصل ہوتی ہے ہم نے غلامی کی نہر سے پانی نہیں پیا بلکہ آزادی کے نہر سے پانی پیا ہے ہم ان لوگوں کی طرح نہیں ہیں جن کے باپ واجداد نے غلامی کی مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی آئین کااحترام کرتے ہیں لیکن حلف اس لئے نہیں اٹھا یا کہ بیرونی ایجنٹ ووٹ چوری کر کے یہاں حکومت کریں ہمیں ایسے مائوں نے بازاری کی غلامی کیلئے پیدا نہیں کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کے لیے نئے انتخابات ہونے چاہیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر نا اہلی کی انتہا کر دی گئی حکومت کی نا اہلی کے سبب دشمن ملک کے میڈیا نے خبریں چلائیں ہمیں مستحکم سیاسی نظام کی جانب جانا ہے ، حکومت مافیا کا روپ اختیار کر گئی ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پیچ پر ہیں موجودہ پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، وزرا 17 روپے کلو ٹماٹر اور 5 روپے مٹر بتاکر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی امید دلائی، کہا یورپ کے لوگ یہاں نوکریوں کیلئے آئیں گے ایک کروڑ نوکریوں، یورپی لوگوں کی نوکریوں کے لیئے آنے کی باتیں دم توڑ چکی ہیں ملک کے استحکام اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا موجودہ ناکام حکومت برسر اقتدار رہنے کے قابل نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات