ملک کے 11اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 10لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ڈاکٹر رانا صفدر

بدھ 4 دسمبر 2019 16:22

ملک کے 11اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ملک کے 11اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بدھ کو ختم ہو گئی ہے ۔ بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انسداد پولیو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 10لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ ریسپانس انسداد پولیو مہم اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔ جن اضلاع میں پولیو مہم ہوئی ان میں اسلام آباد سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد ‘بٹگرام‘ چارسدہ ‘ ہری پور‘ کوہستان لوہر‘ کوہستان اپر‘ مانسہرہ‘مہمند ایجنسی ‘ شانگلہ ‘ تورغرشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3کروڑ 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔