Live Updates

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ،دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:54

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔شائقین کرکٹhttp://yayvo.com/سیٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سیٹکٹ کی فروخت بھی 7دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی اسٹیدیم میں شعیب اختر انکلوڑر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات