سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کینٹ ڈویژن کا اجلاس 11 دسمبر کو ہوگا

جمعہ دسمبر 13:19

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کینٹ ڈویژن کا اجلاس 11 دسمبر کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کینٹ ڈویژن کا اجلاس 11 دسمبر کو ہوگا، اجلاس کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کنٹریکٹ سے ریگولر ہونے والے ملازمین کے بارے میں بریفینگ دی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اس بات سے بھی آگاہ کریں گے کہ پمز کے کارڈیک سنیٹر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو پراجیکٹ 2015ء میں مکمل ہونے کے باوجود خدمات سرانجام دینے کی اجازت کن وجوہات کی بنا پر دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں کمیٹی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے حوالے وفاقی تحقیاقی ادارہ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :