اوپیک کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

جمعہ 6 دسمبر 2019 15:09

اوپیک کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) آسڑیا کے دارلحکومت ویانا میں اوپیک کا ہنگامی اجلاس خام تیل کی پیداوار کو گھٹانے یا بڑھانے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اوپیک کا دو روزہ اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تھا جس دوران خام تیل کی پیداوار بارے اہم فیصلے کی توقع تھی تاہم جمعہ کو اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دوسرے روز کا اجلاس 6گھنٹے سے زائد وقت جاری رہا جس میں روس نے آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں اضافی کمی لانے کی تجویز دی ۔

متعلقہ عنوان :