چالباز خاتون نے اپنا ہاتھ دینے کے لیے دو مردوں میں خونی لڑائی کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 دسمبر 2019 23:54

جیڈروئس بائیں، استا درمیان اور منٹآس دائیں طرف
جیڈروئس بائیں، استا درمیان اور منٹآس دائیں طرف

3 بچوں کی ماں ایک 35 سالہ خاتون  نے اپنا ہاتھ دینے کے لیے اپنے سابق شوہر اور نئے بوائے فرینڈ کے درمیان خونی مبارزت کرا دی۔یہ دونوں ہی  خاتون کی محبت کے خواہاں تھے۔

استا جوسکاوکین کا تعلق لندن سے ہے۔ پولیس نے انہیں ایک چالباز خاتون قرار دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے  جھگڑا ختم کرانے کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا۔

ایک مقدمے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ استا کا سابق شوہر 42 سالہ جیڈروئس جوسکاؤسکاس   ایک گلی میں خون میں لت پت ملا تھا، جسے بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

استا کے نئے بوائے فرینڈ لیتھوینیا کے 25 سالہ شہری منٹاس کویڈاراس  نے جیڈروئس کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس ایسے بہت سے شواہد ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں کے درمیان اپنی مشترکہ محبت کے لیے لڑائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

استغاثہ  کا کہنا ہے کہ استا نے 6 ماہ پہلے اپنے شوہر جیڈروئس کو اس کی مرضی کے خلاف طلاق دے دی تھی۔

دونوں کی پانچ سالہ بیٹی بھی ہے، دونوں طلاق کے بعد بھی اکھٹے رہتے رہے۔ جیڈروئس  اپنی بیٹی کے اخراجات بھی اٹھاتا تھاور اپنی سابقہ بیوی پر بھی حق جتاتا تھا۔استا نے اپنے  شوہر کو طلاق دینے کے لیے لیتھوینا کے ایک شخص، اینڈریس سومیونوواس، سے شادی کر لی۔ اینڈریس جیل میں تھا، استا کو امید تھی کہ اینڈریس جیل سے رہا ہونے کے بعد لیتھوینا سے لندن آ جائے گا۔

یہ تعلق تب ختم ہوا جب اینڈریس کو برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار اور پھر ڈی پورٹ  کر دیا  گیا۔ اینڈریس کے ذریعے ہی  استا کی  منٹاس سے ملاقات ہوئی۔منٹاس سے انٹرنیٹ پر ملنے کے بعد  استا سٹاک ہوم جا کراس سے ذاتی طور پر بھی ملی۔ دو ہفتے بعد منٹاس لندن آ گیا۔لندن آنے پر ہی منٹاس کی ملاقات جیڈروئس سے ہوگئی۔

منٹاس کے لندن آنے کے چند دنوں بعد ہی دونوں کے بیچ استا کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے  لڑائی ہوگئی۔

استغاثہ کے مطابق یہ  لڑائی پہلے سے منصوبہ بنا کر کی گئی تھی۔

عدالتی کاغذات کے مطابق استا نے منٹاس  سے کہا تھا کہ وہ جیڈروئس کو زور سے مارے۔استا نے ایک قریبی دوست کو بتایا تھا کہ دونوں آدمی اس کی محبت کی خاطر لڑنے والے ہیں۔ استا کے قریبی دوست نے پولیس کو بتایا کہ اس نے استا کو خبردار کیا تھا۔ استا کے دوست نے اس سے کہا تھا کہ اگر منٹاس یا اینڈریس کوئی بھی لندن میں استا کے گھر آیا تو یہ خطرناک ہوگا۔

استا نے جواب دیا تھا کہ دونوں کے بیچ لڑائی ہوگی کیونکہ جیڈروئس بہت حاسد انسان ہے۔

قتل کے بعد منٹاس ، استا کے گھر چلا گیا، جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ استا نے عدالت میں کسی قسم کی سازش کر کے دونوں کو لڑانے کے الزام کو رد کر دیا ہے۔