کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

اس عہدے کے لیے بہترین امید وارکے لیے اتفاق رائے پیدا کرینگے: شہباز شریف

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:19

کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں: اپوزیشن لیڈر ..
لندن( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 07 دسمبر2019) : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں۔ انکا کہنا ہےکہ اس عہدے کے لیے بہترین امید وارکے لیے اتفاق رائے پیدا کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماوں کا اجلاس لندن میں طلب کیا تھا۔ اجلاس میں مریم اورنگزیب کے علاوہ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔

انھوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی اور ایک نجی ہوٹل میں اجلاس میں شرکت بھی کی۔اجلاس کے بعد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم سب نے ابھی میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے، ڈاکٹر عدنان نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاع دی ہے،پیٹ سکین کے بعد مزید علاج معالجے کے بارے میں بتایا گیاہے، پلیٹ لیٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ا نھوں نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنے ساتھیوں اور عوام کی دعاوں کا شکریہ ادا کیا ہے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد صحت یاب ہونگے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز جب بھی اجازت دینگے تب وہ وطن واپس آ جائینگے۔ا نھوں نے بتایا کہ اس میں پاکستان کو درپیش اہم مشکلات کا جائزہ لیا گیاہے۔ا نھوں نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر وزیراعظم کو جواب دے دیا ہے، وزیراعظم کے خط پر وزیراعظم کے جواب کا بھی جواب دے دیا ہے، کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں۔انکا کہنا ہے کہ عہدے کے لیے بہترین امید وارکے لیے اتفاق رائے پیدا کرینگے۔