اٹھمقام میں ضلع نیلم کے علمائے کرا م کا نمائندہ اجلاس میں تنظیم آئمہ مساجد ضلع نیلم اور تنظیم مزارات اولیا کی تنظیم سازی کر دی گئی

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء)اٹھمقام میں ضلع نیلم کے علمائے کرا م کا نمائندہ اجلاس میں تنظیم آئمہ مساجد ضلع نیلم اور تنظیم مزارات اولیا کی تنظیم سازی کر دی گئی ۔تنظیم آئمہ مساجد آزادکشمیر ضلع نیلم کا اجلاس جامعہ اسلامیہ برکاتیہ اٹھئی اٹھمقام میں منعقد ہوا اجلاس میں وادی نیلم سی150علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم آئمہ مساجد ضلع نیلم کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدر کامران مجید،جنرل سیکرٹری مولانا ہدائت الرحمن،سیکرٹری مالیات مولانا شفقت کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تنظیم تحفظ مزارات اولیا صدر مولانا غلام نبی قریشی،جنرل سیکرٹری مولانا محمد یونس کیل جبکہ ممبران میں علامہ حمیدالدین برکتی،فاروق رضا کو منتخب کیاگیا۔وزیر امور دینیہ ازادکشمیر اورناظم امور دینیہ آزادکشمیر کو مساجد کی رجسٹریشن کا قانو پاس کرانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے علاوہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے مسائل پر غور و عوض کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے وادی نیلم میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔