ض*معاشی استحکام اس وقت آئے گا جب ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے : خواجہ حبیب

۱کاروباری طبقے کو بھی مختلف معاملات پر ریلیف دینا ہوگا ،تجارت عام نہیں ہو گی تو بے روزگاری ختم نہیں ہو گی

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

) لاہور (آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے مگر اصل معاشی استحکام اس وقت آئے گا جب اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، سردست تو غریب طبقہ لله*مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ اسے خوش کن اعداد و شمار سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یوبی جی کے نامز دصدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی پریشانی اس وقت دور ہو گی جب اشیائے خوردنی سمیت ناگزیر ضروریات زندگی اس کی قوت خرید کے اندر ملیں گی، اس کے ساتھ ہی کاروباری طبقے کو بھی مختلف معاملات پر ریلیف دینا ہوگا جبکہ شرح سود کم کرنا بھی ضروری ہے، 13فیصد سے زائد شرح سود کی موجودگی میں کاروبار کے لئے قرضے لینا مشکلات میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے اگرکاروباری حالات بہتر نہیں ہوں گے، کارخانے اور فیکٹریاں نہیں لگیں گی، تجارت عام نہیں ہو گی تو بے روزگاری بھی دور نہیں ہو گی،معیشت میں حقیقی استحکام کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور اس طرح کے دوسرے مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی حکومت کو مزید محنت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جاتا اور منافع خوروں اور من مانے نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشانِ عبرت نہیں بنایا جاتا اس وقت تک مہنگائی پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔ معیشت مستحکم ہونے پر اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔لہٰذا عوام کو ریلیف دیکر ہی مطمئن کیا جاسکتا ہے۔