کے الیکٹرک میں ریفرنڈم برائے سوداکار یونین (سی بی ای) کے الیکشن (آج)ہونگے، 40 سے زائد پولنگ بوتھ قائم
ریفرنڈم میں کے الیکٹرک کی پانچ مزدور یونین الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے تین یونینز کو سیاسی جماعتوں کی سپورٹ حاصل الیکشن کے سلسلے میں کراچی کے تمام دفاتر میں رائے شماری کی جائے گی جن میں مختلف یونینز سے وابستہ کارکنان شریک ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے
اتوار 8 دسمبر 2019 22:20
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت یافتہ مزدور یونین یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ انتخابی نشان ’’مکا‘‘ اور پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز ورکرز یونین کے الیکٹرک اپنے انتخابی نشان ’’بلب‘‘ کے ساتھ میدان میں ہے۔
پیپلز ورکرز یونین کے الیکٹرک کی جانب سے اسلم سموں صدر کے امیدوار ہیں۔ انتخابات میں دو مزدور یونین شریک ہوں گی جن میں کارکنان ورکرز پاور یونین کے الیکٹرک اپنے انتخابی نشان ’’اسٹار‘‘اور تحریک انصاف کی حمایت یافتہ تنظیم انصاف ایمپلائز یونین کے الیکٹرک اپنے انتخابی نشان ’’گلاب کے پھول‘‘ کے ساتھ انتخابات میں شریک ہے۔ انتخابات میں تین یونینز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جن میں کے ای ایس سی لیبر یونین، پیپلز ورکرز یونین اور یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ مدمقابل ہیں۔ انتخابات کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے کے الیکٹرک میں سوداکار یونین (سی بی ای) کے تعین کے لئے آج (پیر) رائے شماری کے انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کمپنی اس اہم ایونٹ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے ۔اور ہماری جانب سے کارکنان کے انجمن سازی کی آزادی کے قانونی حقوق کی حمایت اور احترام کا ثبوت ہے۔ ہم اس بات کے لئے پرامید ہیں کہ ریفرنڈم کمپنی کی ترقی کے لئے مینجمنٹ اور ٹریڈ یونین کے مابین مثبت تعلقات میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.