
قومی اسٹار کرکٹرز ،راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے منتظر
دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا، میچ کے آغاز کا شدت سے انتظارہے، راشد لطیف ئ*ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی در حقیقیت پی سی بی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، شاہد آفریدی wسری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک بڑی خبر ہے، محمد یوسف wپاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذباتی لمحہ ہے، شعیب ملک ھ*مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ جیت صرف کرکٹ کی ہوگی، عمر گل
پیر 9 دسمبر 2019 23:57

(جاری ہے)
راشد لطیف نے کہا کہ دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا اور اب وہ میچ کے آغاز کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
انہیں انتظار ہے کہ کب میچ کی پہلی گیند پھینکی جائے گی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آئندہ نسل اب قومی کرکٹرز کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا دیکھ سکے گی جو انہیں طویل فارمیٹ کی اہمیت سے روشناس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح موجودہ کرکٹرز کو اپنے مداحوں، اہلِ خانہ اور میڈیا کے سامنے کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔سابق کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کیساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بھی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک قوت بننے کے لیے آپ کو اپنے ملک میں مسلسل کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے جو کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان کے لیے ممکن نہیں ہوسکا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے عظیم کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ کرکرکٹ کھیلنا شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے اکثر کرکٹرز عمران خان، ظہیر عباس، جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے عظیم کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسکولز، کالجزا ور یونیورسٹیز سے چھٹی لے کر اسٹیڈم کا رخ کیا کرتے تھے۔معین خان نے کہا کہ وہ بچوں کو اسکولز سے چھٹی کا تو نہیں کہتے مگر انہیں امید ہے کہ نئی نسل بابراعظم، اسد شفیق اور یاسر شاہ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کو وطن واپس لانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اسے سراہتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان نتائج کے پیچھے انتھک محنت چھپی ہے جس سے عام آدمی واقف نہیں۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر پی سی بی کی کوششو ں پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ممالک اور کرکٹ بورڈز کو مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے مشکل وقت میں پاکستان نے اس کا بہت ساتھ دیا اور آج وہ پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے اور انہیں یقین ہے کہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ فینز کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں سہولیات فراہم کرے۔سابق کرکٹر محمد یوسف کاکہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی یقیناًً ایک سنگ میل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ آج بھی ان کے پاس پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی بہت سی یادیں محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ سیریز نئی نسل کے لیے یادگار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذبانی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے وقت انہیں اندازہ ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کا اثاثہ ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان واپس ضرور آئے گی اور انہیں اس کی بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹ فین کی طرح ان کی بھی خواہش تھی کہ کاش وہ یہ میچ دیکھنے لیے خود پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جاسکتے اور اس تاریخی لمحات کو اپنی آنکھوں میں محفوظ کرسکتے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا بہت ساتھ دیا ہے اور وہ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ ٹیم اور ان کے بورڈ کے مشکور ہیں۔ سابق کرکٹر عمر گل کا کہنا ہیکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک دہائی کے بعد ملک میں واپسی پر بہت پرجوش ہیں اور وہ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کے لیے اعزاز تھا اور اب وہ یہ ٹیسٹ سیریز ضرور دیکھیں گے۔ عمر گل نے کہا کہ مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ اس موقع پر جیت صرف کرکٹ کی ہوگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.