انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں میں نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 10 دسمبر 2019 12:27

انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں میں نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں میں سکولوں اورکالجوں کے طلباء، فنکاروں، اداکاروں ، گلوکاروں، یوٹیوبرز، بلاگرز، تاجروں اورسوشل میڈیاسے وابستہ کارکنوں سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میں انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس موقع خطاب کرتے ہوئے اداکار سنیم پانڈو نے کہاکہ 100سے زائد روز سے جموںوکشمیر کے عوام کو انٹرنیٹ سے محروم کرکے پتھر کے زمانے میں دھکیلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کو بحال نہ کرنے کی وجہ سے معاشرے کا ہرطبقہ بالخصوص طلباء اور فنکار شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ سنیم پانڈو نے کہا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے فنکاروں کافن دم توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداکار، گلوکار اور ڈانسرز رئیلٹی شوزاور موویز جیسے منصوبوں کے بارے میںاپنے آڈیشنزانٹرنیٹ کے ذریعے ممبئی بھیجتے تھے لیکن اب نہیں بھیج سکتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے معروف فنکاروں میں سچن سنگھ، شازی خان،پرول دتہ، جسلین کور، پرل جسروتیہ،مہک وڈیرہ،آشیش بٹ، رشب منہاس، ساحل سنگھ راجپوت اورکریہ بھوگل روشن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :