نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے، انہیں خود پاکستان آ کر عدالتوں اور احتساب کا سامنا کرنا چاہیے،
وفاقی حکومت کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سندھ حکومت میں مداخلت نہیں، خرابیوں کی نشاندہی کررہا ہوں اور حالات سے وفاق کو آگا ہ کرنا میر ا فرض ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جام شورو میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب
منگل 10 دسمبر 2019 18:15
(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کہاکہ مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اپنے والد کو یہاں بلانا چاہیے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے انہیں خود پاکستان آکر عدالتوں اور احتساب کا سامنا کرنا چاہیے، احتساب سے بچنے کے لئے لندن میں چھپنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ خرابیوں کی نشاندہی کررہا ہوں اور وفاق کو یہاں کی صورتحال سے آگاہ کرنا اور مشورے دینا بھی میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ باالخصوص کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، ماضی میں کراچی مسلسل نظر انداز ہوتا رہا۔ وفاق نے 162ارب روپے سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اورحال ہی میں 8ارب روپے وفاق نے جاری بھی کردیے ہیں۔ انہوں نے کراچی و حیدرآباد میں مردم شماری کے حوالہ سے ایم کیو ایم کی شکایت پر کہا کہ اسکا جائزہ لیا جارہا ہے اور ایسے نمونے حاصل کئے جائیں گے جس سے معلوم ہو کہ مردم شماری میں ذیادتی کی گئی اور اگر ممکن ہوا تو یہاں دوبارہ سے مردم شماری بھی کرائی جاسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.