Live Updates

وکلاء نے اسپتال میں داخل ہو کر 22 سالہ لڑکی کا آکسیجن ماسک اتار دیا

باپ بیٹی کی زندگی کے لیے دہائیاں دیتا رہا، وکلاء نے ایک نہ سنی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 دسمبر 2019 16:22

وکلاء نے اسپتال میں داخل ہو کر 22 سالہ لڑکی کا آکسیجن ماسک اتار دیا
لاہور ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11دسمبر2019ء ) : آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے ظلم کی انتہا کر دی۔جب وکلاء نے بڑی تعداد میں اسپتال پر دھاوا بول دیا تو مریض در بدر ہو گئے۔وکلاء نے اسپتال پر پتھراؤ کیا جس سے کئی افراد بھی زخمی ہو گئے۔وکلاء نےپی آئی سی میں موجود ڈاکٹرز کو بھی زخمی کیا جب کہ ڈاکٹرز اور نرسز نے خوف کا شکار ہو کر کام کرنا چھوڑ دیا اور اپنی جان کی فکر لگ گئی۔

بروقت علاج نہ ملنے پر اب تک 12 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسی حوالے سے اسپتال میں موجود ایک شخص کا کہنا ہے کہ وکلاء نے اسپتال میں داخل ہو کر میری بیٹی کا آکسیجن اتار دیا، والد اپنی بیمار بیٹی کے لیے دہائیاں دیتا رہا لیکن وکلاء نے ایک نہ سنی۔ان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ بیٹی کو 5 روز پہلے پی آئی سی لے کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اب تک 50 وکلاء کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ میں معاملے کو نمٹانے کیلئے لاہور جارہا ہوں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیاں صلحہ ہو چکی تھی۔

یاد رہے کچھ دیر قبل وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے۔ پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے ہیں جب کہ وکلاء نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی ہے۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جن میں گلشن بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وکلاء نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پرکو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات