Live Updates

ڈاکٹرزکا مریضوں کولاوارث چھوڑ کر بھاگنا ایک پہلو ہے: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

کالے کوٹ پہن کر ہسپتال میں ایک یلغار تھی : فردوس عاشق اعوان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 12 دسمبر 2019 19:38

ڈاکٹرزکا مریضوں کولاوارث چھوڑ کر بھاگنا ایک پہلو ہے: معاون خصوصی فردوس ..
لاہور( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 دسمبر2019۰) : معاون خصوصی برائے اطلات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکا مریضوں کولاوارث چھوڑ کر بھاگنا ایک پہلو ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہسپتال میں وکیلوں کی یلغار تھی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلات و تشریات فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کور کمانڈر کمیٹی میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو اتفاق میں لیا جائیگا، معزز اعلیٰ عدلیہ کو بھی اس میں اعتماد میں لیا جائیگا۔

انکا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ مٹھی بھر عناصر ہیں جنھوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا۔ انکا مزید کہنا ہے ک کالے کوٹ پہن کر ہسپتال میں ایک یلغار تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکا جانیں بچا کر بھاگنا اور مریضوں کولاوارث چھوڑنا دوسرا پہلو ہے، ہمیں ان دونوں پہلوؤں پر غور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے لاہور پی آئی سی معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔

وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا نوٹس لے لیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ میں معاملے کو نمٹانے کیلئے لاہور جارہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔

عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیاں صلحہ ہو چکی تھی۔ یاد رہے کل کے روز  وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔ پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری تھی۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے تھے جب کہ وکلاء نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے تھے۔ جن میں گلشن بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل تھی۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات