گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان کے طالب علموں کو 250وظائف دیے گئے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 13:14

گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان کے طالب علموں کو 250وظائف دیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان کے طالب علموں کو 250سکالرشپس دیے گئے، یہ سکالرشپس انڈرگریجویٹ ملکی وظائف برائے طلباء بلوچستان و فاٹا فیز ٹو کے تحت دی گئیں۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 26،کیچ 14،جعفرآباد15،قلعہ عبداللہ13،خضدار 15،لسبیلہ 11،پشین سے 12طالب علموں کو یہ وظائف دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق قلات8، آواران 4،بولان 10،سبی4،ڈیرہ بگٹی6،چاغی 4،ژوب 7,لورالائی 8،موسی خیل5،بارکھان سے 3طالب علموں کو وظائد دیے گئے ۔