ڈویژنل کمشنرنے ارکان اسمبلی کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:12
(جاری ہے)
اس سے قبل چلڈرن ہسپتال کے آڈیٹوریم میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ارکان اسمبلی کو پولیو وائر س کی موجودہ صورت حال اور آئندہ مہم کے مائیکرو پلان ودیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی اس قومی فریضہ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں انسداد پولیو مہم کی سخت ترین مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی کامیابی کے لئے ارکان پارلیمنٹ،علما کرام،سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے دیگر نمائندوں کی معاونت ناگزیر ہے جبکہ انتظامی مشینری پوری طرح فعال ومتحرک رہے گی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو مائیکرو پلان پر موثر اور ذمہ دارانہ عملدرآمد کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد اگرچہ پولیو فری ہے تاہم اس وائرس کے خدشات کا یکسر خاتمہ کرنے کے لئے مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لئے سرگرم رہیں گے۔ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،شیخ خرم شہزاد،لطیف نذر،عادل پرویز گجر،چوہدری علی اختر اور میاں خیال کاسترونے انسداد پولیو مہم کو اہم قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں صحت مند پاکستان کو پروان چڑھانے کے لئے پرعزم ہیں اوربچوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور ان کو معذوری کے خدشات سے بچانے کے لئے وطن عزیز کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے سماجی تحریک پیدا کی جائے گی تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پیئے بغیر نہ رہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے بتایا کہ ضلع میں 13لاکھ 78ہزار بچوں کوقطرے پلانے کے لئے 3323ٹیمیں فعال رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم پر کامیاب عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.