سابق صدر آصف زرداری کاکراچی کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:23

سابق صدر آصف زرداری کاکراچی کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہفتہ کوطبی معائنے کے لیے کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا، اس موقع پر ضروری میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں سابق صدر کامیڈیکل بورڈ کے ارکان نے بلاول ہاوس میں معائنہ کیا تھا۔بلاول ہاوس کے ذرائع کے مطابق آصف علی زراری نے دن کا زیادہ تر حصہ آرام کیا۔