مردان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 17 دسمبر 2019 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2019ء) ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ میں مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کالج کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تین ہزار سے او پی ڈی ریکارڈ رہا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی۔ میڈیکل کیمپ میں 18ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں اور میڈیکل کے تمام شعبوں میں معائنہ کیا گیا۔

ای سی جی ، ایکسرے ، الٹرا سائونڈ اور دیگر ٹیسٹ کرانے کی تمام تر سہولیات دستیاب تھیں۔

(جاری ہے)

شمع ویلفیئر آرگنائزیشن ، صبا تنظیم بابوزئی اور دعا ویلفیئر آرگنائزیشن کے درجنوں رضاکار موجود تھے۔ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کیمپ کی نگرانی کی۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک شوکت نے بھی میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر اور دوسرے رضاکاروں کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

اس موقع پر تین ہزار سے زائد خواتین و مرد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ بعض مریضوں کو آپریشن کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔ شمع ویلفیئر آرگنائزیشن کے زمین نواب ، منظور احمد، عابد علی ، صبا تنظیم بابوزئی گوہر علی اور دعا ویلفیئر کے محمد بلال نے کیمپ کے لئے اپنے خدمات پیش کیں۔