Live Updates

بے بی یوڈا سے لے کر مایوس پاکستانی کرکٹ فین۔ 2019 کے بہترین میمے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 دسمبر 2019 23:48

بے بی یوڈا سے لے کر مایوس پاکستانی کرکٹ فین۔ 2019 کے بہترین میمے
آج کے دور میں جذبات کے اظہار کے  لیے ایموجیز کے ساتھ ساتھ میمے بھی  کافی مقبول ہو گئے ہیں۔ سال 2019 میں بھی انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا پر بہت سے میمے سامنے آئے ۔ ان میں کچھ  ساری دنیا میں مقبول ہوئے جبکہ کچھ کی مقبولیت بس کچھ علاقوں تک رہی۔اس سال جو میمے سب سے زیادہ مقبول ہوئے  وہ کچھ یوں ہیں:

بے بی یوڈا
بے بی یوڈا(Baby Yoda)   میمے اس سال دیر سے سامنے آیا لیکن بہت زیادہ مقبول ہو گیا۔

اس میمے میں سبز جلد کے بے بی یوڈا کو سوپ  پیتے دکھایا گیا ہے۔ اس میمے  میں  تبدیلیاں کر کے مزید سینکڑوں میمے بھی بنائے گئے ہیں۔

مایوس پاکستانی کرکٹ فین
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی  نے ایک شخص کی جف ٹوئٹ کی۔

(جاری ہے)

بعد میں اس شخص کو محمد صارم اختر کے نام سے شناخت کیا گیا۔

یہ جف بہت جلد ایک وائرل میمے کی صورت اختیار کرگئی۔ جف میں محمد صارم ٹیم،  کی مایوس کن کارکردگی پر کافی مایوس دکھائی دئیے۔ان کے چہرے کے تاثرات کو ہر طرح کے موقع پر میمے کی صورت میں استعمال کیا گیا۔

بلی پر چیختی  عورت
2019 میں ایک عورت کی ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھی  بلی پر چیختے ہوئے کی تصویر بھی بہت وائرل ہوئی  ہے۔

یہ اس سال سب سے زیادہ وائرل ہونے والے میمے میں سے ایک ہے۔

کومبوچا آزماتی ہوئی عورت
یہ سپر وائرل میمے ٹِک ٹوک سے وائرل ہوا ہے۔ اس میں بریٹنی ٹوملنسن پہلی بار کومبوچا (ایک قسم کی چائے) آزماتی ہیں۔ اُن کے چہرے کے تاثرات  2019 کے بہترین میمے میں شامل ہوگئے ہیں۔


نینسی پیلوسی کی تالیاں
اس سال فروری میں  ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ڈیموکریٹ نینسی پاؤل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے تالیاں بجاتے دکھایا گیا ہے۔ یہ  بھی اس سال  سب سے زیادہ وائرل ہونے والا میمے بن گیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات