بہت زیادہ ائیرفریشنر استعمال کرنے کے بعد سگریٹ سلگانے سے گاڑی میں زور دار دھماکہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 دسمبر 2019 23:48

بہت زیادہ ائیرفریشنر استعمال کرنے کے بعد سگریٹ سلگانے سے گاڑی میں زور ..

ویسٹ یارکشائر، برطانیہ میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار میں بہت زیادہ ائیرفریشنر استعمال کرنے کے بعد سگریٹ سلگائی تو گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے اس شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ہیلی فیکس میں فاؤنٹین سٹریٹ کے بہت سے راہ گیروں اور رہائشیوں نے  ہفتے کو دن کے ساڑھے تین بجے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گھر ہل گئے۔

لوگوں نے ٹوئٹر کی مدد سے دھماکے کی  رپورٹ دی۔

(جاری ہے)

کچھ افراد نے اطلاع دی کہ دھماکہ کار میں ہوا ہے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ کار کے مالک نے کار میں بہت زیادہ ائیر فریشنر استعمال کیا اورکھڑکی کھولے بغیر ہی  سگریٹ سلگا لی، جس سے دھماکہ ہوگیا۔دھماکے سے گاڑی کی ونڈسکرین بھی ٹوٹ گئی۔ دھماکے میں کار کے مالک کو معمولی زخم آئے لیکن دھماکے کی نوعیت سے لگتا ہے کہ یہ اس میں کار کا مالک شدید زخمی بھی ہو سکتا تھا۔
کار کی تصویریں دیکھ کر لگتا  ہے کہ دھماکہ پولیس کے بیان سے زیادہ شدید تھا، تصویروں میں کارکے سارے شیشے ٹوٹے اور دروازے مڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔