Live Updates

جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ حکومت عوام پر مسلط ہے ، عمران خان کواقتدار کی فکر ہے عوام کی نہیں، جاوید لغاری/تیمور مہر

کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل کے حل ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے،عوامی خدمت کا جذبہ پیپلز پارٹی کے ہر جیالے کے خون میں شامل ہے، پیپلز یوتھ

پیر 23 دسمبر 2019 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی واحد وفاقی سیاسی جماعت ہے جو عوا م کے مسائل حل کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پی وائی او کونسل میٹنگ کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ترجمان تیمور علی مہر، مسرور راجپر، شفقت میرانی، اسحاق بروہی سمیت کارکنان کی بڑی تعدا د موجو د تھی، خطاب کے دوران جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پورے ملک میں ایک غیر یقینی کی صورتحا ل پیدا کردی ہے ، معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی نے پورے ملک میں انتشاراور نفسا نفسی والی صورتحال پیدا کردی ہے، وزیر اعظم کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے ، عوام اور ملک کی تباہی سے تحریک انصاف کے لوگوں کو کوئی غرض نہیں ، ان کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو راستہ سے ہٹانا ہے، اس موقع پر ترجمان تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ ، بیرونی طاقتوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کی مدد کی ، اگر تحریک انصاف کے تمام معاملات شفاف ہیں تو یہ آڈٹ سے کیوں بھا گ رہے ہیں ، تحریک انصاف نے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک سے اربوں روپے منگوائے اور اس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف ان کھاتوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے ، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان بہادر ہیں اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی ہمت و صلاحیت رکھتے ہیں ، یہ عوام کی بد قسمتی ہے کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ حکومت ہے جو کہ ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے ، کٹھ پتلی حکومت میں نہ تو میڈیا آزاد ہے، نہ ہی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھار ہے ہیں اور نہ ہی سیاست آزاد ہے ، حکومت ہر شعبے اور ادارے سے وابستہ لوگوں کو طاقت کے زور پر ڈرا دھمکا کر رکھنا چاہتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات