چٹان پر ڈرلنگ کر کے پہاڑ سر کرنےوالے سیاحوں کو قید اور 13 کروڑ روپے جرمانے کی سزا
امین اکبر
جمعرات 2 جنوری 2020
23:48
تین چینی سیاحوں کو ایک پہاڑی چٹان میں سوراخ کر نے اوپر چڑھنے پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان سیاحوں نے چین کے صوبے جیانگشی میں واقع اقوام متحدہ کے ثقافتی ورثہ قرار دی گئی چٹان میں ڈرلنگ سے سوراخ کیے تھے۔
گرینائٹ کی بنیادوں اور اس کے قدرتی حسن کی وجہ سے کوہ سانچنگ کو 2008 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
سانپ چٹان کے نام سے جانی جانے والی اس چٹان کی بلندی 128 میٹر ہے۔ ایک مقام پر اس کا قطر صرف 7 میٹر ہے، جہاں سے گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔
اپریل 2017 میں ان تینوں چینی سیاحوں نے پہاڑی اور اردگرد موجود خبردار کرنے کی تمام علامات کو نظرانداز کرتے ہوئے چٹان میں 26 سوراخ کر دئیے۔ان سوراخوں نے اس چٹان کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
عدالت نے تین میں سے ایک سیاح کو 1 سال اور بقیہ دو کو 6 ماہ قید کی سزا کے ساتھ تینوں کو مجموعی طور پر 60 لاکھ یوان یا 8 لاکھ 58 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.