ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے

ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور ایک موٹر سائیکل والے دوسری کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے، پولیس حکام

ہفتہ 4 جنوری 2020 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) ٹک ٹاک کے جنون میں نوجوان موت سے بھی کھیلنے لگے ہیں، کراچی میں یہ جنون موٹر سائیکل رائیڈرز کو حوالات تک لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی تیموریہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 موٹر سائیکل رائیڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد کے فعل سے انسانی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا، ملزمان کو موقع ہی پر حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سخی حسن چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے تھے، جنھیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور ایک موٹر سائیکل والے دوسری کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں میرباز، حیدر، احسان اور حمزہ شامل ہیں، جن کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :