خطے کی کشیدہ صورتحال پر حکومت میدان میں آ گئی

دوست بدلہ جا سکتا ہے لیکن ہمسایہ نہیں، پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اسکی حفاظت کرنا ہمارافرض ہے: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 5 جنوری 2020 17:25

خطے کی کشیدہ صورتحال پر حکومت میدان میں آ گئی
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 5 جنوری 2020) : خطے کی کشیدہ صورتحال پر حکومت میدان میں آ گئی، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دوست توبدلہ جا سکتا ہے لیکن ہمسایہ نہیں، پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اسکی حفاظت کرنا ہمارافرض ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ا یران ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے اور خطے میں جب کبھی بھی برا وقت آیا تو ہم نے مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا انکا کہنا ہے کہ دوست توبدلہ جا سکتا ہے لیکن ہمسایہ نہیں، پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اسکی حفاظت کرنا ہمارافرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل سینیٹ میں حکومتی ترجیحات پر بیان دیں گے اور وہ پاکستان کے قومی مفاد سے کی تمام تر ترجیحات سے آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضع کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، امن کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ امریکا کے حملے کے بعد خطے میں تبدیلی آئی، سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا رہا ہے، نائن الیون کے بعد افغان جنگ کا سامنا رہا،خطے میں امن کے قیام کو جاری رکیھں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جانےمانے لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں، ان افواہوں کر پھیلانے کا کردار بھارت ادا کر رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھاکہ ہم نے بہت قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ہے، خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضع کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاک فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔