پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کرداراداکرے گا،امریکا اورایران کے درمیان جاری تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا ، اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دی اوراس کا خاتمہ کیا، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 5 جنوری 2020 17:45

پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کرداراداکرے گا،امریکا اورایران کے درمیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کرداراداکرے گا،امریکا اورایران کے درمیان جاری تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا ۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دی اوراس کا خاتمہ کیا، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکا کی جانب سے پاک فوج کے تربیتی پروگرام کی بحالی کے تناظر میں ایران بارے پالیسی میں تبدیلی کے حوالہ سے بھارتی میڈیا کے دعووں کومستردکرتے ہوئے اسے پراپیگنڈہ اورفیک نیوزقراردیا اورکہاکہ اس معاملہ پر گزشتہ چارپانچ ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری تھی ،اسے پاکستان کی امریکا کی جانب جھکائو قراردینا بھارتی پراپیگنڈہ ہے، پاک فوج ایک ذمہ دار اورپیشہ وارانہ مہارت کی حامل فورس ہے، پاک فوج نے بھارتی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیزبیانات کے باوجود ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیاہے۔

(جاری ہے)

میجرجنرل آصف غفورنے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورامریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان بات چیت پربھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے امریکی سیکرٹری خارجہ کو بتایا کہ خطہ ایک بری صورتحال سے امن کی طرف پیش رفت کررہاتھا اوربغداد کے واقعہ سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ علاقائی سلامتی اورافغان امن عمل کے حوالہ سے اہم کردارکے حامل ہیں ، پاکستان خطے میں ایک اوربحران کو نہیں دیکھنا چاہتا۔