عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ،راجہ یاور کمال خان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جنوری 2020 18:23

عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ،راجہ یاور کمال خان
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کو ہم بتدریج پورا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام نے مجھے ووٹ دیکر جو مجھ پر اعتماد کیا تھا وہ میرے کاندھوں پر قرض تھا جس کو اتارنا اور عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد پہلے سال میں دس کروڑ روپے کی سیوریج سکیم کے ساتھ ساتھ گلیوں اور نالیوں کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ لوگوں کو اس سے ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قائداعظم ڈسپنسری دینہ میں جو عرصہ دراز سے بند پڑی ہوئی تھی اور کھنڈر کا منظر پیش کررہی تھی جس میں تمام محلے دار گندگی پھیکنے کے علاوہ اپنی بھینسیں بھی باندھتے تھے جس کو ترجیح بنیادوں پر حکومت سے ستر لاکھ روپے منظور کروا کر ڈسپنسری کو شروع کروا دیا گیا جس سے لوگ طبی سہولیات لے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پچیس کروڑ روپے سے سڑکوں کی تعمیر کروائی ہے جن کا ستر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار جلد ہی جہلم کا دورہ کرنے والے ہیں جو یہاں آ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ،شہر خاموشاں دینہ،روہتاس یونیورسٹی کیمپس کا اعلان کرینگے جبکہ ٹلہ جوگیاں ٹورسٹ ریزارٹ کے لیے وفاقی حکومت نے چار کروڑ روپے منظور کرکے اسے سیاحتی مقام کا درجہ دے دیا ہے انہوں نے کہاکہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو ہسپتال کے طور پر بنا کر عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ میری اولین ترجیحات میں سوہاوہ شہر میں واٹر سپلائی سکیم ،بکڑالہ میں سمال ڈیم کی تعمیر ،لنک سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دینہ جی ٹی روڈ سے نکودر تک سڑک کی تعمیر کروانا میرے مشن میں شامل ہے جسے میں پورا کرواؤنگا،انہوں نے کہا کہ میں عوام کی مشاورت سے ان کے مسائل حل کرکے خدمت کرتا ہوں اور اسے جاری رکھوں گا۔