رواں سال کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگ

قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا‘محکمہ موسمیات

پیر 6 جنوری 2020 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن10اور 11جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا ، اس قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 10بجکر 08منٹ پر شروع ہوگا ، مکمل گرہن 12 بجکر 10منٹ پر لگے گا جبکہ رات 2بج کر 12 منٹ پر گرہن ختم ہوگا جبکہ دس اور گیارہ کی شب کو مطلع ابر الود رہنے کا امکان ہے، اس قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب میں ہوگا،21 جون کو پاکستان میں پہلا سورج گرہن ہوگا۔خیال رہے سال 2020 میں 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اور دوسرا چاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :