انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لیے ضلعی سطح پر ’’ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس‘‘ تشکیل دیدی گئی

بدھ 8 جنوری 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لیے ضلعی سطح پر ’’ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس‘‘ تشکیل دیدی ۔ ڈپٹی کمشنرلاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ’’ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس‘‘کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔

ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کو’’تمباکو سے پاک شہر‘‘ بنانے کے لیے ضلع بھر میں کاروا ئی کرے گی جس میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمروالے افراد کوسگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے پچاس میٹرتک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عا ٰئد کیا جائیگا شیشہ اور دوسری تمباکونو شی مصنو عات فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

شہزاد اقبال، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، ’’ٹوبیکو کنٹرول سیل'' لاہور نے ضلعی حکومت کے اس تاریخی،عوام دوست اور صحت مندانہ اقدام i کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرلاہور دانش فضال نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی مقامات، پبلک سروس گاڑیوں، غیر قانونی اشتہارات اور18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو نوشی مصنو عات کی فروخت کی ممانعت پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائے۔

اور متعلقہ افسران ماہانہ رپورٹ ڈی سی آفس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔آخری سروے 2018 کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد سالانہ تمباکو سے لگنے والی بیماریوں سے فوت ہو جاتے ہیں -ضلعی انتظامیہ نے بروقت ’’ٹوبیکو کنٹرول سیل‘‘ قائم کر کے بچوں، عورتوں اور عام عوام کے لیے تمباکو کے دھویں سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کی بہترین سعی کی ہے۔