کسی کو قوم ملی خیل کے حقوق پر سودا بازی یا ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،شوکت حیات خان

جمعرات 9 جنوری 2020 21:13

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) ملی خیل قومی اتحادسخاکوٹ کے صدر شوکت حیات خان اور آصغر خان نے کہا ہے کہ کسی کو قوم ملی خیل کے حقوق پر سودا بازی یا ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ قوم ملی خیل ایک بڑا اور دلیر قوم ہے جس کے بزرگوں نے ملک کے تعمیر و ترقی اور آمن و آمان کے بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سخاکوٹ شامیلات کی ساڑھے آٹھ ہزار جریب سے زائدآراضی چار قوموں کی مشترکہ آراضی ہے جس میں کسی غیر متعلقہ شخص کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ۔

ملاکنڈ کی ضلعی و تحصیل انتظامیہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخاکوٹ شامیلات پر لگائی گئی دفعہ 145کے خاتمے سے گریز کریں ۔قوم ملی خیل عزی خیل ،قوم شلمان ، ، قوم سہ سدہ اورقوم خٹک علاقہ پیتائو کے شامیلات میں وومن یونیورسٹی کے لئے آراضی دینے کے لئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ آصغر خان بمقام زر آباد میں قوم ملی خیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔