سماہنی،حکومت آزادکشمیر کی جانب سے موسم سرما سکولز چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے پر 7پرائیوٹ سکولز سیل

جمعہ 10 جنوری 2020 18:17

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری موسم سرما سکولز چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے پر سب ڈویژن سماہنی کی7پرائیوٹ سکولز سیل کر دیئے گئے ، انتظامیہ سماہنی کے حکم پر محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف نے عمل کرتے ہوئے مختلف موضع جات میں قائم سات پرائیویٹ سکولو ں کو بند کرواتے ہوئے تالوں پر سیل لگا دی ،کاروائی 8جنوری کو کی گئی سیل پر تاریخ بھی درج کی گئی ہے جو نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ کیلئے ہے حکومت آزادکشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر تمام تعلیمی ادارے میٹرک تک 12جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں ادھر سب ڈویژن سماہنی میں بند کیے گے تعلیمی اداروں بارے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں سوموار کے روز جملہ تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد کھل جائیں گے تاہم بند کیے گئے تعلیمی اداروں بارے تالے کھلنے کے حکم کا انتظار ہے سب ڈویژن سماہنی کے موضع ڈب سمیت یونین کونسل بنڈالہ میں چار تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں جبکہ ایک سکول کو جنڈالہ کے مقام پر اور سماہنی میں دو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے بند ہونے والے سکولوں میں ریڈ فاونڈیشن اور دیگر پرائیویٹ ادارے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :