خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 جنوری 2020 19:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے میدانی علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے بھی تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنائی جائے اور حالات پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ ادارے نے سیاح کو بھی سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی تاکید کی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی تا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع انہیں 17200پر کال کرکے دیں سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :