ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 7 فروری 2020ء گرینڈ چیلنج فنڈ کے تحت فنڈنگ کیلئے ریسرچ پروپوزلز طلب کر لیں

ْ

پیر 13 جنوری 2020 16:48

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 7 فروری 2020ء گرینڈ چیلنج فنڈ کے تحت فنڈنگ کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 7 فروری 2020ء تک نجی اور سرکاری جامعات کے فیکلٹی ممبران سے گرینڈ چیلنج فنڈ کے تحت فنڈنگ کرنے کیلئے ریسرچ پروپوزلز طلب کر لی ہیں۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق گرینڈ چیلنج فنڈ ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان پراجیکٹ کا اہم عنصر ہے جسے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کر رہا ہے۔

متوقع طور پر یہ فنڈنگ معیشت کے مختلف سیکٹرز میں ریسرچ ایکسیلینس کو فروغ دینے کیلئے کی جائے گی اور یہ فنڈنگ منتخب شدہ اداروں کو مسابقتی ’’پیئر ریویو‘‘ کے بعد جاری کی جائے گی۔ گرینڈ چیلنج فنڈ کے ذریعے بڑے اور کثیر الجہتی پراجیکٹس کی فنڈنگ کی جائے گی۔ امید کی جاتی ہے گرینڈ چیلنج فنڈ کے تحت کامیاب ہونے والے ریسرچ پراجیکٹس ان تحقیقی ٹیموں کی معاونت میں تحقیقی عمل میں تیزی لائیں گے جو معاشرتی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فنڈنگ قومی مفاد کے ترجیحی موضوعات کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ 25 پراجیکٹس کی 3 سال کے دورانیہ کیلئے فنڈنگ کی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت انفرادی گرانٹ کی مد میں 15 ملین روپے سے لے کر 225 ملین روپے تک کی گرانٹ جاری کی جائے گی۔ پرنسپل انویسٹی گیٹر جو کہ جامعات کے فیکلٹی ممبران ہوں، اس گرانٹ کیلئے درخواست جمع کرانے کے اہل ہیں۔

جامعات کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبران، مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران، پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان اور غیر ملکی شراکت دار پراجیکٹ ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کی حوصلہ افزائی اس لئے کی جاتی ہے کہ غیر ملکی شراکت دار ریسرچ ٹیم میں مثبت اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ تعلیمی حلقوں اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے درخواستیں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان، آفسز آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، یا ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ سے منظور کرا کر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل http://eportal.hec.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ پروگرام سے متعلق تفصیلات کیلئے لنک www.hec.gov.pk/site/gcf سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :