کوئٹہ کی جامع مسجد میں ہونے والی دہشت گردی ایک بز دلانہ اورقابل مذمت واقعہ ہے ‘ عبد الخبیر آزاد

مساجد میں دہشت گردی ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈہ ہے ،ایسے واقعات کیخلاف حکومت افواج پاکستان قوم اور تمام علماء کرام متحد ہیں

پیر 13 جنوری 2020 19:45

کوئٹہ کی جامع مسجد میں ہونے والی دہشت گردی ایک بز دلانہ اورقابل مذمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے جامع مسجد کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان بد امنی کا شکار بنا رہے ‘ مولانا سید عبد الخبیر آزادنے کہا ہے کہ کوئٹہ مسجد کے اندر ہونے والی دہشت گردی کفریہ طاقتوں کا ایجنڈہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب دہشت گرد مساجدکو نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں‘لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے ‘ یہ بزدلانہ اور قا بل مذمت واقعہ ہے‘ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ علماء متحد ہو کر پوری قوت کے ساتھ ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنائیںگے ‘انہوں نے کہا کہ عوام اور علماء کرام مل کر اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں‘اور تخریب کاروں ا ور دہشت گردوں پر زمین تنگ کردیں ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کوئٹہ مسجد میں شہید ہونے والے امام مسجد پولیس افسران ‘ اہلکاروں اوردیگر شہید ہونے والے نمازی حضرات کیلئے دعاء مغفرت اوربلندی درجات کی دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے پسماندگان خاندان والوں کوصبر جمیل عطا فرمائے‘اور ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے ۔