بی جے پی نے مخالفین کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں

اگر کوئی نریندر مودی یا یوگی آدتیا ناتھ کے خلاف نعرہ لگائے گا میں اسے زندہ دفن کردوں گا، تم لوگ کھاتے انڈیا کا ہو اور ہمارے ہی رہنماؤں کو مردہ باد کہتے ہو۔، یہ نعرے ناقابل قبول ہیں،رگھو ر اج سنگھ

پیر 13 جنوری 2020 23:28

بی جے پی نے مخالفین کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں
علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2020ء) بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے مخالفین کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کردیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ نے علی گڑھ میں مسلمانوں کے خلاف متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے ای) کے حق میں جلسہ کیا۔ Qاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس نے کھلے عام دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہریت قانون، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیا ناتھ کے خلاف بول رہے ہیں انہیں زندہ دفن کردیا جائے گا۔

رگھو راج سنگھ نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نریندر مودی یا یوگی آدتیا ناتھ کے خلاف نعرہ لگائے گا میں اسے زندہ دفن کردوں گا، تم لوگ کھاتے انڈیا کا ہو اور ہمارے ہی رہنماؤں کو مردہ باد کہتے ہو۔

(جاری ہے)

، یہ نعرے ناقابل قبول ہیں۔ اس کا اشارہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے طلبہ کی طرف تھا جنہوں نے اس قانون کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔رگھو راج سنگھ نے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو بھی نہیں بخشا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نہرو کس ذات کا تھا، اس کا تو کوئی خاندان تک نہ تھا۔

رگھو راج سنگھ کی اس کھلی اشتعال انگیزی کے باوجود بھارتی حکومت اور پولیس نے اس وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔