بھارتی شہریت کے نئے قانون کے بارے میں مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا بیان سامنے آ گیا

میرے خیال میں جو ہو رہا ہے بہت افسوس ناک ہے، خاص طور پر ان کے لئے جو بچپن سے بھارت میں مقیم ہیں، ستیا نڈیلا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 14 جنوری 2020 16:55

بھارتی شہریت کے نئے قانون کے بارے میں مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ..
امریکہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جنوری2020ء)   بھارت میں شہریت کے نئے قانون کے بارے میں مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا بیان سامنے آ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے بہت افسوس ناک ہے، خاص طور پر ان کے لئے جو کہ بچپن سے بھارت میں رہ رہیں یا ان کے لئے جو پیدا ہی بھارت میں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لئے شہریت کے نئے قانون متعارف کروائے گئے ہیں جس کو لے کر بھارت کے اندر سے کئی تحریکیں جنم لے چکی ہیں جس نے بھارت کے مختلف شہروں میں ہنگامے برپا ہوئے ہیں۔اسی موقع پر سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر جس کا تعلق بھارت سے ہے کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو رہا ہے بہت برا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جمہوری ملک میں اس قسم کی کوئی حرکت نہیں ہونی چاہیئے۔ہر کسی کو آزادی کے ساتھ رہنے دینا چاہیئے۔خود کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو ایک ایسا ملک دیکھنا چاہتا ہوں جہاں بیرون ملک سے آ کر لوگ کوئی کاروبار کرنا چاہیں۔اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی بھارت سے کئی خواب لے کرامریکہ آیا تھا، اس شہر نے مجھے مواقع دیئے اور میں کامیاب انسان بنا۔

واضح رہے کہ ستیا نڈیلا کے اس بیان کے بعد بھارت سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے تنقیدی لوگوں کا کہنا ہے کہ کیسا ہو گا کہ اگر کو ئی بنگلادیش سے بھارت میں آ کر کاروبار کرے گا۔لوگوں کی جانب سے اس بیان کو غیر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔لیکن یاد رہے کہ بھارت میں خود کئی تحریکوں نے جنم لے لیا ہے اور اس شہریت کے قانون کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :