فلسطینی قیدی کے گھراسرائیلی فوج کی ڈکیتی،17 ہزارڈالر لوٹ لئے

منگل 14 جنوری 2020 18:07

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) اسرائیلی فوج نے جیل میں طویل عرصے سے قید ایک فلسطینی شہری کے گھر مسلح حالت میں ڈکیتی کی کارروائی کرکیاس کے اہل خانہ کی 66 ہزار 500 شیکل کی رقم لوٹ لی۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 17 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز اسیر ماھر یونس کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اورلوٹ مارکی جس کے نتیجے اسیر کے اہل خانہ کو سترہ ہزار ڈالر کی خطیر رقم سے محروم کردیا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ٹویٹر پراس منظم اور مسلح ڈکیتی کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رقم ماہر یونس کے اہل خانہ کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خاندانوں کو دی جانے والی رقم ضبط کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی شہریت رکھنے والے ماھریونس کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ماہانہ بنیاد پررقوم فراہم کی جاتی ہیں۔