آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

منگل 14 جنوری 2020 21:42

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔