آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایران امریکا تنازع کے تناطر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار، بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کیخلاف جارحانہ بیانات غیر ذمے دارانہ قرار

muhammad ali محمد علی منگل 14 جنوری 2020 19:13

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2020ء) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایران امریکا تنازع کے تناطر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت منگل کے روز کو کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔ کانفرنس کے دوران پاک فوج کی اعلی قیادت نے کئی اہم امور پر تفصیلی غور و فکر کیا۔ کانفرنس کے دوران علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ ایران امریکا تنازع کے تناطر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کانفرنس میں بھارتی فوجی قیادت کےاشتعال انگیز بیان کا نوٹس بھی لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے۔

پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم خدمات ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی میں اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ کسی قیمت پرمادروطن کے دفاع اورقومی سلامتی پرسمجھوتا نہیں کیاجائےگا۔ کانفرنسن میں بھارت کو پیغام دیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کیخلاف جارحانہ بیانات غیر ذمے دارانہ ہیں۔ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کےعلاقائی امن واستحکام پر مضمرات ہونگے۔