مشہور معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتے کو نہیں دکھائی جا سکے گی

ڈرامہ مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے، آخری قسط سینیما گھروں میں دکھائی جائیگی، جو کہ قریباً دو گھنٹے پر مشتمل ہو گی

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 14 جنوری 2020 21:16

مشہور معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتے کو نہیں دکھائی ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 14 جنوری 2020): مشہور معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتے کو نہیں دکھائی جا سکے گی، ڈرامہ مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے، آخری قسط سینیما گھروں میں دکھائی جائیگی، جو کہ قریباً دو گھنٹے پر مشتمل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشہور معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتے کو نہیں دکھائی جا سکے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرامہ مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے، آخری قسط سینیما گھروں میں دکھائی جائیگی، جو کہ قریباً دو گھنٹے پر مشتمل ہو گی جو کہ 25 جولائی بروزہفتہ کو نشر کی جائیگی۔ تاہم شائقین کو اس ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار مزید 2 ہفتے کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ ”میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط 60 سے 65 منٹ پر محیط ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تمام دیکھنے والوں سے گزارش کروں گا کہ سب دل تھام کر ڈرامہ دیکھنے بیٹھے چونکہ لوگ دیکھنے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ سچ بولوں تو ڈرامہ دیکھ کر میں خود بہت اذیت سے گزرتا ہوں۔ دیکھنے والے بھی اتنی ہی تکلیف محسوس کرتے ہیں جو کہ دھوکہ کھانے والا شخص کر رہا ہے۔ ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں ندیم بیگ نے ڈرامے کو اسی طرح ڈھال دیا جس طرح میں نے لکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام تر ڈرامے ایک ہی ایجنڈے پر ہیں۔جس کا مفہوم ہے کہ ”خدا اپنے گناہگاروں کو معاف کردیتا ہے ‘محبت اپنے گناہگاروں کو معاف نہیں کرتی “ ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ڈرامہ نہیں بلکے ایک ناول لکھ دیا ہے جو ہر لڑکی کو پڑھتے رہنا چاہیے۔ اب اس ڈرامے کی آخری قسط سینیما گھروں میں دکھائی جائیگی جو کہ 25جولائی بروز ہفتہ کو دکھائی جا سکے گی۔