شیخوپورہ،دھند کے باعث 2 بسوں میں تصادم ، 6 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 15 جنوری 2020 15:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) دھند کے باعث ملیاں کلاں مریدکے روڑ پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع کے مطابق فیصل آباد اور سیالکوٹ جانے والی 2 بسیں آپس میں ملیاں کلاں کے مقام پر ٹکرا گئیں جس سے بسوں میں سوار 6 مسافر زخمی ہو گئی-حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو فورأ طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

متعلقہ عنوان :