سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی بڑے رینک پر ترقی

میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اہم موضوعات پر پریس کانفرنس بھی کی، وہ اب لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں: عارف حمید بھٹی کی خبر

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 16 جنوری 2020 20:56

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی بڑے رینک پر ترقی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 16 جنوری 2020) : سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی بڑے رینک پر ترقی، میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اہم موضوعات پر پریس کانفرنس بھی کی، وہ اب لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اہم موضوعات پر پریس کانفرنس بھی کی، وہ اب لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیاتھاجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا تھا.

سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ’ففتھ جنریشن واراور میڈیا کا ذکر کرتے رہے.

میجر جنرل غفور آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں.وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں‘ نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار اس سے قبل آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 1 کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے. یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت ملکی سلامتی کے حوالے سے معاملات زیرِ غور آئے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاکستان فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی تھی.اپنے الوداعی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، جن کے ساتھ رابطہ رہا سب کا شکریہ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کا تہہ دل سے مشکور ہوں.اپنے پغام میں انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے.