ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ کے تحت قرضوں کامقررہ حد سے زیادہ حصول روکنے کے لئے نظام کو مزید سخت کرنا چاہئے، سینیٹر شبلی فراز

جمعہ 17 جنوری 2020 12:58

ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ کے تحت قرضوں کامقررہ حد سے زیادہ حصول روکنے کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ کے تحت قرضوں کے مقررہ حد سے زیادہ حصول کو روکنے کے لئے نظام کو مزید سخت کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانون موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ایسا طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے کہ یہ معاملہ شتر بے مہار نہ بنے اور قرضوں کی مقررہ حد سے زیادہ تجاوز نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :