Live Updates

سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا شیطانی کرتا ہے، ایکسٹینشن کے حوالے سے فیصلہ میاں محمد نواز شریف کریں گے؛ ن لیگی رہنماء کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 ستمبر 2025 19:06

سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2025ء ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے منطق پیش کی ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، ہاؤسنگ سوسائٹی کلچر نے ہمارے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے، ہمیں شہروں کی حدود کو کنٹرول کرنا ہو گا، ہماری لالچ ملک کو تباہ کر دے گی اس سے نکلنا پڑے گا۔ اے بی این کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز تھیلوں اور کھانے کے ڈبوں پر اپنی تصویر اس لیے لگا رہی ہیں کہ وہ کریڈٹ لے سکیں، پاکستان میں بہت سے نو سرباز گھوم رہے ہیں کہیں وہ کریڈٹ نہ لے جائیں، اس لیے تصویر لگانے میں کیا برائی ہے بلکہ سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ مریم نواز کے جاپان دورے پر اعتراضات میں کوئی دلیل نہیں، سوال تو یہ ہونا چاہیئے کہ ملک کو اس دورے سے کیا فائدہ ہوا؟ مریم نواز انوسٹمنٹ لانے جاپان گئی تھیں اور وہاں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے، اس دورے کے اخراجات انہوں نے ذاتی طور پر کیے۔ آرمی چیف کی ملازمت کی مدت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا شیطانی کرتا ہے، ایکسٹینشن کے حوالے سے فیصلہ میاں محمد نواز شریف کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات