بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 10 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:00

بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 10 رنز سے ہرا دیا
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 10 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، ہلٹن کارٹرائٹ نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان گلین میکسویل 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، میتھیو کیلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، کیمرون بنکرافٹ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، نک میڈیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :