
عمران خان کا ایجنڈا اصلاحات کا ہے، وکلاء سی پی سی بلز پر ہڑتال کی نظرثانی کریں اور اپنی تجاویز دیں،وفاقی وزیر اعظم خان سواتی
ہفتہ 18 جنوری 2020 20:09

(جاری ہے)
وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ وکلاء عام آدمی کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، اپنی سوچ کو محدود نہ کریں اور انسانیت کیلئے کام کریں، ترقی یافتہ ممالک بالخصوص امریکہ میں 76 فیصد مقدمات دو وکلاء بیٹھ کر حل کرتے ہیں اور عدالت کے ججز صرف دن میں دو مقدمات سنتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ججز پر روزانہ 30 سے 35 مقدمات کا بوجھ ہو تا ہے، نظام میں اصلاحات لائے بغیر بہتری ممکن نہیں، ملک کو معاشی اور معاشرتی گرداب سے نکالنے کیلئے حکومت کا سہارا بنیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک انصاف کیلئے بنا ہے، ریاست اور عام آدمی میں ایک رشتہ ہے جو عبارت تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کیلئے مخلص ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں، نظام کی تبدیلی میں اصلاحات پر سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے دشواری کا سامنا ہے جو 12 مارچ 2021ء تک برقرار رہے گا۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ نیب کرپشن کو ختم کرنے کیلئے بنا ہے، ملک کو بچانے کیلئے کرپشن ختم کرنا ہو گی۔ انہوں نے قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ای لائبریری کا افتتاح کیا اور صوبائی حکومت سے اور اپنی حیثیت میں ضروریات پوری کرنے کا عندیہ دیا اور خواتین وکلاء کیلئے لیب ٹاپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور وکلاء کو سی پی سی اصلاحات میں ہڑتال پر نظرثانی کرنے، بہتری اور تحفظات کی تجاویز دینے پر زور دیا اور موجودہ ناکارہ سسٹم کو بدلنے میں وکلاء کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ قبل ازیں ڈیجیٹل لیب کی فائر علی راجہ نے ملٹی میڈیا بریفنگ دی اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسد جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کے ساتھ بار کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ وکلاء جدید ریسرچ سے استفادہ حاصل کر سکیں، ای لائبریری کا قیام اسی سلسلہ کا ایک قدم ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ہزارہ ڈویژن کیلئے علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو وکلاء کی ہڑتال پر روشنی ڈالتے ہوئے تجویز دی کہ وہ صوبائی حکومت کی قانون سازی اصلاحات پر حکومت وکلاء کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.