علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، سعودی عرب، کویت ، قطر، متحدہ عرب امارات، اومان، بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار 2020ء کے لئے داخلوں کا آغاز

منگل جنوری 13:08

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،  سعودی عرب، کویت ، قطر، متحدہ عرب امارات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سعودی عرب، کویت ، قطر، متحدہ عرب امارات، اومان، بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار 2020ء کے لئے داخلوں کا عمل شروع کر دیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ممالک کے طلباء وطالبات کے لئے میٹرک )جنرل(، انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(کے علاوہ عربی بول چال، اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس( داخلے لے سکتے ہیں۔

اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اِس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اوپن یونیورسٹی اپنے تدریسی فلسفے یعنی "تعلیم لوگوں کی دہلیز پر"کے مطابق ایک باشعور اور باعلم پاکستان کی تشکیل کے عمل میں بھرپور حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنی منزل کی طر ف کامیابی سے گامزن ہے۔

(جاری ہے)

اِن ممالک میں مقیم پاکستانی جو اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں 21 فروری تک داخلہ فارم مع فیس ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور overseas@aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔