بھمبر‘ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میاں عارف حسین کو خوش آمدید

سینئر سول جج گل شیر احمد کے تبادلہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اھتمام کیاگیا

منگل 21 جنوری 2020 15:21

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میاں عارف حسین کو خوش آمدید اور سینئر سول جج گل شیر احمد کے تبادلہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اھتمام کیاگیا.

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں عارف حسین سینئر سول جج گل شیر احمد سینئر تحصیل قاضی تنویر محمدی صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری عارف سرفراز سیکرٹری بار خواجہ عامر رسول بٹ ودیگر بار ممبران نے شرکت کی تقریب سے جاوید صادق جرال امتیاز تاج راجہ محمد اسد چوھدری محمد اسلم آسی نے خطاب کیا مقررین نے سینئر سول جج گل شیر احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میاں عارف حسین کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔