بڑھتی آبادی کے پیش نظر بھمبر بلدیہ کی حدود میں مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر

منگل 21 جنوری 2020 15:21

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء)بڑھتی آبادی کے پیش نظر بھمبر بلدیہ کی حدود میں مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری تصدق حسنین ٹیپو نے بھمبر وارڈ نمبر 2 کے دورے کے دوران کیا انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی مسائل دریافت کئے،اور کہا کہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں بھمبر کے اندر تعمیر وترقی کا مشن جاری ہے،ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر وارڈ نمبر2 میں قبرستان کے لئے جگہ ملاحظہ کیا،جہاں انھوں نے عملے کو ہدایات دیں کہ قبرستان کی جگہ کو جلد از جلد ہموار کیا جائے اور باقی ماندہ کام کے حوالے سے پرا گریس رپورٹ بلدیہ دفتر جمع کروائی جائے،مقامی لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کیا۔