تاندلیانوالہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قلت، سٹورز خالی، شہری پریشان

اشیاء ضروریہ میسر نہ ہونے سے شہر ی یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی ریلیف پیکج سے مستفید ہونے سے قاصر ی*آٹا ، چاول ، دال، چینی اور گھی یوٹیلٹی سٹوروں پر فراہم کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ

منگل 21 جنوری 2020 21:22

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) تاندلیانوالہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کے لئے حکومت کی جانب سے تین یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں جن پر ہمیشہ سے اشیاء خوردونوش کی قلت رہی ہے۔تینوں سٹوروں پر ملازمین تو موجود ہیں لیکن اشیاء خوردونوش موجود نہ ہیں ۔غریب عوام بازار سے مہنگے داموں اشیاضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عوام کے لئے عربوں روپے کا سٹوروں پر خصوصی ریلیف پیکج 2020دیا گیاہے لیکن تاندلیانوالہ کے شہری اس ریلیف پیکج سے مستفید نہیں ہو رہے ۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر 5بنیادی اشیاء ضروریہ آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور گھی پر سبسڈی فراہم کی گئی ہے وہ تاندلیانوالہ کے سٹوروں پر میسر نہ ہیں۔جبکہ دیگر ضروری اشیاء خوردونوش کی بھی قلت ہے۔تاندلیانوالہ کے یوٹیلٹی سٹوروں میں آف سیزنل آئٹمز رکھی ہوئی ہیں۔ تاندلیانوالہ کے یوٹیلٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومتی خزانے پر بوجھبن گئے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے تاندلیانوالہ کے یوٹیلٹی سٹورز کے حالت زار پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تصویر لف ہے۔

متعلقہ عنوان :